برطانیہ میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

کفایتی پالیسی سے بیروزگاری پھیل رہی ہے، تاجررہنما، لندن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے۔

کفایتی پالیسی سے بیروزگاری پھیل رہی ہے، تاجررہنما، لندن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے۔ فوٹو: رائٹرز

WASHINGTON:
برطانوی حکومت کی جانب سے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے اخراجات میں کٹوتی کے خلاف ہفتہ کو لندن سمیت کئی شہروں میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر آگئے اور کفایتی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔


توقع کی جا رہی ہے کہ یونین لیڈرز احتجاج کے دوران برطانیہ میں عام ہڑتال کی کال بھی دیں گے۔ لندن کے مظاہرے میںشریک افراد نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر بجٹ کٹوتیوں کے خلاف اور منصفانہ ٹیکسوں کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ جنرل سیکریٹری ٹریڈیونین کانگریس برینڈن باربر نے ریلی سے خطاب میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی بجٹ کٹوتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کفایتی پالیسی کام نہیں کر رہی، اس سے ملازمتوں، خدمات اور ہمارے معیارزندگی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

وزرا تو کہتے تھے کہ درد برداشت کرو گے تو معاشی بحالی آئے گی مگر اس کے بجائے ہم دہری کسادبازاری میں پھنس گئے ہیں۔ لندن کے علاوہ بیلفاسٹ، گلاسگوو میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر ٹریڈ یونین یونیسن کے لیڈر ڈیو پرینٹیس نے مظاہرے سے خطاب میں کہاکہ حکومتی کٹوتیاں لاکھوں سرکاری ملازمتوں کی بیروزگاری کا باعث بن رہی ہیں، ہم ان لاکھوں لوگوں کیلیے یہاں ہیں جو خاموش ہیں، ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے۔
Load Next Story