کھالیں جمع کرنے کیلیے ضابطہ اخلاق مرتبکیمپ لگانے اور لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی
عید الاضحی کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا۔
عید الاضحی کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا۔
جس کے تحت کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں اور فلاحی اداروں کو اجازت نامے حاصل کرنا ہوں گے جبکہ کیمپ لگانے اور لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی، ضابطہ اخلاق کا حتمی اعلان پیر کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ وسیم احمد ضابطہ اخلاق کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے بعد کریں گے ، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ضابطہ اخلاق مرتب کرلیاہے جس کے تحت 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی جبکہ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی منسوخ رہیں گے، ضابطہ اخلاق کے تحت کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی ۔
محکمہ داخلہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایت دی ہے کہ کھالیں چھیننے والوںکے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے ، ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے والے رضاکار این او سی کی کاپی اور اپنے ادارے کا شناختی کارڈ اپنے ساتھ لازمی رکھیں گے ، علاوہ ازیں عید الاضحی کے موقع پر 10 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔