سونے کی قیمتوں میں مزیداضافہ

فی تولہ چاندی کی قیمت 640 اور دس گرام 548.57 روپے پر برقرار رہی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 640 اور دس گرام 548.57 روپے پر برقرار رہی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے مزید اضافے سے1139 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئیں۔


مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 45950 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 39385 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت 640 اور دس گرام 548.57 روپے پر برقرار رہی۔
Load Next Story