کوٹری عدالتی حکم پر صوبائی وزیر اور گن میں کیخلاف مقدمہ درج

حکمران جماعت کی توقیر فاطمہ بھٹو پر7اکتوبرکو ٹول ٹیکس جامشورو کے عملے کو یرغمال بنانے اور ہراساں کرنے کا الزام۔

حکمران جماعت کی توقیر فاطمہ بھٹو پر7اکتوبرکو ٹول ٹیکس جامشورو کے عملے کو یرغمال بنانے اور ہراساں کرنے کا الزام۔ فوٹو : فائل

عدالت کے حکم پر جامشورو پولیس نے صوبائی وزیر ترقی نسواں توقیر فاطمہ بھٹو، ان کے گن مین اور6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق 7 اکتوبر کوپی پی کی صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو نے جامشورو ٹول پلازہ پر عملے کی بدتمیزی اور ڈرائیور پر تشدد کا مقدمہ جامشورو تھانے پر درج کرایا تھا، جواباً ٹول ٹیکس پر موجود ریٹائرڈ کرنل نصیر نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کوٹری خالد حسین شہانی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو، ان کے گن مین اور اہلکاروں نے ٹول ٹیکس عملے کو یرغمال بنا کر انہیں شدید ذہنی ٹارچر کیا اور خوف زدہ کیا۔

لہذا ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او جامشورو کو صوبائی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم پر آج جامشورو پولیس نے توقیر فاطمہ بھٹو، ان کے گن مین لال بخش اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 147، 148، 149، 382، 506/2 مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
Load Next Story