پاکستان کے بغیر سری لنکا دہشت گردی سے چھٹکارا نہ پاتا سری لنکن ہائی کمشنر
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین دفاعی تعلقات قائم ہیں، وجیانتھی ایدرے سنگھے
دونوں ممالک کے مابین تجارت مستقبل میں ایک بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، سری لنکن ہائی کمیشن ۔ فوٹو: فائل
پاکستان میں سری لنکا کی قائم مقام ہائی کمشنر وجیانتھی ایدری سنگھے نے کہا کہ پاکستان کا تعاون اگر نہ ہوتا تو سری لنکا عشروں پر محیط دہشت گردی و خانہ جنگی سے چھٹکارا حاصل نہ کر پاتا۔
اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات وعالمی تعلقات کے زیراہتمام منعقدہ پاک سری لنکا تعلقات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا، تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں سری لنکا کی قائم مقام ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین دفاعی تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت مستقبل میں ایک بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
وجیانتھی ایدری سنگھے نے کہا کہ پاکستان کا تعاون اگر نہ ہوتا تو سری لنکا عشروں پر محیط دہشت گردی و خانہ جنگی سے چھٹکارا حاصل نہ کر پاتا۔