انڈر19 کرکٹ کراچی وائٹس 223 پرآؤٹ اسامہ کی 5 وکٹیں

حیدرآباد کیخلاف شاہ زیب خان کے 67 رنز، کراچی بلوز کے مقابل راولپنڈی کی اننگز کا 222 پر اختتام۔

حسن رضا کے 73رنز، محمد وقاص نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فوٹو فائل

انٹرریجن، ڈپارٹمنٹ انڈر19 سہ روزہ ٹورنامنٹ میں تیسرے رائونڈ کے ابتدائی دن حیدرآباد کیخلاف کراچی وائٹس کی ٹیم 223 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

شاہ زیب خان 67 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد اسامہ نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، حریف ٹیم نے جوابی اننگز میں 2وکٹ پر 44رنز بنالیے۔کراچی بلوز کے مقابل راولپنڈی 222رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، حسن رضا کے 73رنز سب سے زیادہ رہے، محمد وقاص نے 5 اور عبید نے 3وکٹیں لیں۔کوئٹہ نے بہاولپور کو 212 پر آئوٹ کرکے جواب میں 31 پر 3 وکٹیں گنوا دیں، بہاولپور کیلیے عثمان علی نے 85 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جمال وہاب نے 5 اور عثمان قاسم نے 3 وکٹیں لیں، کوئٹہ کے تینوں کھلاڑیوں کو نعمان اکرم نے پویلین چلتا کیا۔لاہور شالیمار کیخلاف فیصل آباد کی ٹیم فہیم اشرف کی سنچری کے باوجود232رنز بناسکی، فہیم نے 126رنز اسکور کیے، محمدآفتاب نے 4 جبکہ محمد بلاول اور اسفند مہران نے 2،2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، لاہور نے بغیر کسی نقصان کے 15رنز بنالیے۔


این بی پی کیخلاف پی آئی اے کی ٹیم نے 7وکٹ پر 306رنز جوڑلیے، نعمان بٹ99 پر ناٹ آئوٹ ہیں، امام الحق 72رنز بناکر میدان بدر ہوئے، عاشق علی نے 3وکٹیں لیں۔زیڈ ٹی بی ایل نے اسٹیٹ بینک کو 167 پر قابو کرلیا، خالد خیل55 رنز بناکر نمایاں رہے، ظفرگوہر نے 15رنز کے عوض4وکٹیں اپنے نام کیں، حریف ٹیم نے ایک اوور کھیلنے کے باوجود کھاتہ نہیں کھولا۔کے آرایل کیخلاف پورٹ قاسم نے 5وکٹ پر 141رنز بنالیے، کلیم اللہ 47 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، عثمان نے 3وکٹیں لیں۔

ایبٹ آباد کیخلاف پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرکے 115 پر ڈھیر ہوگئی، واحد جلیل نے 4 کو آئوٹ کیا، حریف ٹیم نے بھی 99 پر 5وکٹیں گنوادیں، پیربلال شاہ نے بھی 4 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔سیالکوٹ کیخلاف لاہور راوی کی ہمت168 پر جواب دے گئی، فضل میر46رنز بنانے میں کامیاب رہے، اسامہ میر نے 5وکٹیں لیں، حریف سائیڈ نے بغیر کسی نقصان کے15رنز بنالیے۔
Load Next Story