ویمنز ایشیا کپ قومی کرکٹ ٹیم کی آج چین روانگی
مضبوط حریفوں کوشکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے کی خواہش ہے، کپتان
مضبوط حریفوں کوشکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے کی خواہش ہے، کپتان فوٹو: اے ایف پی/فائل
ٹوئنٹی20 ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی کرکٹ ٹیم اتوار کو چین روانہ ہوگی۔
منتخب کھلاڑیوں میں ثنا میر (کپتان)، بسمہٰ معروف، سیدہ نین فاطمہ عابدی، جویریہ ودود، ندا راشد، مرینہ اقبال، سیدہ بتول فاطمہ نقوی، کانتا جلیل، اسماویہ اقبال کھوکھر، رابعہ شاہ، مریم حسن شاہ، سعدیہ یوسف ، ناہیدہ بی بی، سمیعہ صدیقی اور جویریہ رئوف شامل ہیں،محتشم رشید کوچ اور عائشہ اشعر منیجرکے طور پر ساتھ جائینگی۔ ایونٹ22 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوگا ، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ تھائی لینڈکے خلاف24تاریخ کو صبح دس بجے کھیلے گی۔ تیاریوں کیلیے کیمپ 15اکتوبر سے کنٹری کلب مرید میں شروع ہوا جس میں کھلاڑیوں نے محتشم رشید کی زیرنگرانی صبح اور شام کے الگ الگ سیشنز میں ٹریننگ کی۔
اس دوران ٹارگٹ میچز بھی کرائے گئے۔کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کامیابی سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، تمام پلیئرز ایشیاکپ میں بھی مضبوط حریفوں کو شکست دے کر کے ٹائٹل اپنے نام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں،انھوں نے مزیدکہا کہ بیٹنگ میں ہمیں مزید محنت کی ضرورت اور اصل طاقت بولنگ ہے۔ ثنا میر نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلیے کھلاڑیوں کی محنت کے ساتھ قوم کی دعائیں بھی درکار ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم میں نئی پلیئرزکو مواقع فراہم کرکے مستقبل کی تیاری بھی کر رہے ہیں، بہت جلد یہ اپنے کھیل میں نکھار لاکرقومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گی۔ انھوںنے کہا کہ پلیئرز جوش و جذبے سے پاکستان کو دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں شامل کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔