پاکستان سپرلیگ شعیب اختر فرنچائز ٹیم خریدیں گے

بورڈ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ تینوں پلیئرز سے یکساں سلوک کرے ، سابق پیسر

بورڈ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ تینوں پلیئرز سے یکساں سلوک کرے ، سابق پیسر فوٹو: فائل

لاہور:
شعیب اختر نے پاکستان سپرلیگ کی ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا، سابق پیسر کے مطابق پاکستانی بیٹسمین روتے ہوئے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں،4 سال کی کرکٹ باقی تھی پھر بھی میں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

انھوں نے یونس خان کو بھی ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ماضی کے برق رفتار بولر شعیب اختر نے بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس ضمن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی اور پی ایس ایل کی ایک ٹیم خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پورا پاکستان بہت پرجوش ہے۔


پی ایس ایل بہت بڑا ایونٹ اور پاکستان کا برانڈ ہے ،سب ملکرکامیاب بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ یکساں سلوک کرے، تینوں کو پی ایس ایل میں کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے، محمد عامر کو اپنی ٹیم میںکھلانا چاہتاہوں۔ ایک سوال پرشعیب اختر نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی بیٹسمین روتے ہوئے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں،4 سال کی کرکٹ باقی تھی پھر بھی میں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

میرا یونس کو بھی مشورہ ہے کہ وہ بھی ریٹائرمنٹ لے لیں، ایک اورسوال پر انھوں نے کہاکہ وہ کوچنگ کے ذریعے نو جوان کھلاڑیوں کو اصلاح کرنا چاہتے ہیں، پاک، بھارت مقابلوں کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی سی بی کو بھارت کے خلاف سیریز میں غیر ضروری بیانات دینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
Load Next Story