کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی 6 افراد ہلاک

1500سے زائد گھر تباہ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل، کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا، ترجمان

1500سے زائد گھر تباہ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل، کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا، ترجمان فوٹو: فائل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 1500 سے زائد گھر تباہ ہو گئے۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے شعبہ ہنگامی حالات کے ترجمان براڈ الیگزینڈر نے بتایا کہ ویلی اور بٹ کے علاقوں میں لگنے والی آگ سے6 افراد ہلاک ہوئے، کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا اور1500 سے زیادہ گھر جل کر راکھ ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا، انھوں نے کہا کہ جنگلات کو لگنے والی آگ سے مجموعی طور پر 2600 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوئیں جن میں سے 1500سے زیادہ گھر تھے۔
Load Next Story