کراچی کے علاقے بلال کالونی سے ٹارگٹ کلر گرفتار سی ٹی ڈی
ملزم علی نواز کا تعلق سہیل ڈاڈا گروپ سے ہے جب کہ اس نے 50 سے زائد قتل کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی جنید شیخ
ملزم علی نواز کا تعلق سہیل ڈاڈا گروپ سے ہے جب کہ اس نے 50 سے زائد قتل کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی جنید شیخ، فوٹو:فائل
RAWALPINDI:
کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلال کالونی میں کارروائی کرکے سہیل ڈاڈا گروپ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے بلال کالونی میں کارروائی کرکے سہیل ڈاڈا گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر علی نواز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پولیس کو شہر بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جب کہ ملزم نے دوران تفتیش 50 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم پولیس پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہے اوروہ لیاری میں عزیر بلوچ گروپ ارو بابا لاڈلی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتا رہا ہے جب کہ ملزم ابراہیم حیدری سکھن، شاہ لطیف ٹاؤن اور فیکٹریوں سے بھی بھتہ لیتا رہا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کا تعلق ملیر کے سہیل ڈاڈا گروپ سے ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔