عیدالاضحیتھیٹرمالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا
عیدالفطر اور عیدالاضحی سال میں ایسے دوتہوارہیں جن میں اسٹیج ڈراموں کا کاروباربہت منافع بخش ہوتا ہے ۔
عیدالفطر اور عیدالاضحی سال میں ایسے دوتہوارہیں جن میں اسٹیج ڈراموں کا کاروباربہت منافع بخش ہوتا ہے ۔ فوٹو: فائل
عیدالاضحی کے موقع پر زیادہ منافع کمانے کے لیے لاہورسمیت دیگرشہروں کے تھیٹرمالکان نے پندرہ روزہ سپیل اور ہفتہ وارکرایوں میں حیرت انگیزاضافہ کردیا۔
جس کی وجہ سے عیدکے موقع پرپروڈیوسروں کو منافع کے بجائے بڑے مالی نقصان ہونے کا امکان ہے۔ اس مرتبہ گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر جس کی دوہفتہ سپیل کی بکنگ دو لاکھ میں ہوتی تھی مگراس کو15لاکھ میں بک کیا گیا ہے، پنجاب تھیٹرڈیڑھ لاکھ لیکن عید کے لیے 12لاکھ میں سپیل دیا گیا ہے۔ ایشیاء تھیٹرکی ایک لاکھ پندرہ ہزارکرایہ ہے مگر4لاکھ وصول کیاگیا ہے۔
اسی طرح فیصل آباد کے منرواتھیٹر کا کرایہ ایک لاکھ پچاس ہزارہے لیکن اب 6لاکھ لیا گیا ہے۔نشاط تھیٹرکا کرایہ ایک لاکھ دس ہزار ہے اوراب 4لاکھ میں ڈیل فائنل ہوئی ہے، ناز تھیٹر کا کرایہ ساٹھ ہزارہے مگرعید کے لیے 3لاکھ 45ہزار میں بکنگ ہوئی ہے، شبنم تھیٹرکا کرایہ بھی ساٹھ ہزار ہے اوراب اس کو4لاکھ میں دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہورکے محفل اورالفلاح تھیٹرکافی عرصہ سے انھی پروڈیوسروں کے پاس بک ہیں جوسال بھریہاں ڈرامے کرتے رہتے ہیں جب کہ تماثیل تھیٹراورشالیمار تھیٹرکے ساتھ ساتھ الحمرا کی عید کے لیے فروخت کی گئی ڈیٹس کا بھاری معاوضہ لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیج کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ عیدالفطر اور عیدالاضحی سال میں ایسے دوتہوارہیں جن میں اسٹیج ڈراموں کا کاروباربہت منافع بخش ہوتا ہے ۔
لیکن اس مرتبہ ایک طرف توعیدالاضحی جمعہ کے روز آرہی ہے اورتیسرادن اتوار کا ہے جس کے بعد پیرسے کاروبار زندگی شروع ہوجائے گا۔اس لیے عیدکے موقع پرتوقع کے مطابق کاروبار نہ ہونے کے آثارہیں۔اس مرتبہ تھیٹرکے کرائے بہت زیادہ وصول کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے ریگولرپروڈیوسروں نے عیدپراسٹیج ڈرامے پروڈیوس نہیں کیے۔