تمام بینکوں کو عید تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز میں وافرکیش رکھنے ہدایت

عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران تمام بینکوں نے اے ٹی ایمز کے لیے وافر کیش مختص کر دیا ہے، ذرائع

عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران تمام بینکوں نے اے ٹی ایمز کے لیے وافر کیش مختص کر دیا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اے ٹی ایمز میں وافر کیش رکھیں۔

اگر صارفین کی جانب سے اے ٹی ایم میں کیش نہ ہونے یا جان بوجھ کر اے ٹی ایم خراب ہونے کی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ بینکوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


بینکوں کو اے ٹی ایم میں پرانے اور بوسیدہ نوٹوں کے بجائے نئے نوٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران تمام بینکوں نے اے ٹی ایمز کے لیے وافر کیش مختص کر دیا ہے تاکہ صارفین کو چھٹیوں کے دوران کیش کی وصولی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 
Load Next Story