نووک جوکو وک کا دل بھی پناہ گزینوں کی حالت زار دیکھ کر دکھی ہو گیا

ان بچوں کے حوالے سے کافی فکر مند ہوں معلوم نہیں کہ ان کے سر پر چھت میسر ہوگی یا نہیں، جوکو وک

ان بچوں کے حوالے سے کافی فکر مند ہوں معلوم نہیں کہ ان کے سر پر چھت میسر ہوگی یا نہیں، جوکو وک۔ فوٹو : فائل

سرب ٹینس اسٹار نووک جوکو وک کا دل بھی پناہ گزینوں کی حالت زار دیکھ کر دکھی ہو گیا، وہ یونیسیف کے گڈول ایمبیسڈر بھی ہیں۔


گزشتہ روز انہوں نے بلغراد میں پناہ گزینوں کے لیے مختص کیے گئے خصوصی مقام کا دورہ کر کے بچوں سے ملاقاتیں کیں ، وہ کچھ دیر وہیں رہے جوکو وک نے کہا کہ ان بچوں کے حوالے سے کافی فکر مند ہوں معلوم نہیں کہ ان کے سر پر چھت میسر ہوگی یا نہیں، انہیں کھانے کو ملے گا یا نہیں، انہیں خود بھی نہیں پتا کہ ان کا مستقبل کیا ہے۔
Load Next Story