زیادہ گوشت کا استعمال صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے ماہرین طب

گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کا استعمال مزید تیزابیت پیدا کرسکتا ہے، ماہرین طب

مسلسل گوشت کھانے سے پیٹ بھی متاثر ہوسکتا ہے لہذا گوشت کا استعمال احیتاط سے کیاجائے۔ فوٹو : فائل

عید قرباں کے موقع پر گوشت کو احتیاط سے کھائیں، دن بھر میں صرف ایک پاؤ گوشت نقصان نہیں کرتا تاہم ذیابیطس اور امراض قلب کے مریض گائے کے گوشت،کلیجی، مغزاورگردوں کے کھانے سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ ان تینوں گوشت میں مکمل کولیسٹرول ہوتا ہے جو دل اور ذیابیطس کے مریضوں کیلیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ایسے مریض چکن اور مچھلی کا گوشت کھاسکتے ہیں ،صحت مند افراددن میں ایک پاؤگوشت کھاسکتے ہیں،بار بی کیو بناتے وقت اچھی طرح بنانا چاہیے، گوشت میں خون باقی نہ رہے،سرسید اسپتال کے پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر زمان شیخ نے بتایا کہ امراض قلب اور ذیابیطس کے مریض بڑے کے گوشت کھانے سے اجتناب کریںکیونکہ گائے کے گوشت میںکولیسٹرول اور کیلوریزکی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے انھوں نے ایسے مریض کلیجی، گردے اور مغزکے کھانے سے سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ ان تینوں اشیا میں عام گوشت کے مقابلے میں کولیسٹرول کی مقدار میں زیادہ ہوتی ہے۔


انھوں نے کہاکہ عید قربان کے موقع پر بکرے کاگوشت بھی اعتدال سے کھایاجائے،بکرے کے گوشت میں گائے کے گوشت کے مقابلے میں کم کولیسٹرول ہوتا ہے لیکن بکرے کا گوشت بھی ایک پاؤ سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے، بکرے کے گوشت کو اچھی طرح پکایا جائے لیکن بکرے کی کلیجی،گردے اور مغز بھی ذیابطیس اور دل کے مریض نہ کھائیں،ماہرین نے کہا کہ عید قربان کے گوشت کے ساتھ سبزی کا ضرور استعمال کریں اور دہی بھی انتہائی مفید ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلسل گوشت کھانے سے پیٹ بھی متاثر ہوسکتا ہے لہذا گوشت کا استعمال احیتاط سے کیاجائے اور بچوں میں بھی زیادہ گوشت کھانے سے نقصان ہوسکتا ہے،ماہرین کا کہنا تھا کہ عید قربان کے کھانوں میں تیز مصالحے جات کا استعمال تیزابیت کرتا ہے، کھانے درمیانی ہونے چاہیں تاکہ معدے متاثر نہ ہو،ماہرین نے بتایا کہ گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کا استعمال مزید تیزابیت پیدا کرسکتا ہے کوشش کی جائے کولڈ ڈرنکس کا استعمال کم سے کم کیاجائے۔

https://www.dailymotion.com/video/x37p985_meat-foods-on-eid-ul-azha_news
Load Next Story