بلدیاتی ادارے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے تیار
عید الاضحی کے موقع پر عوام کی شکایات کے بروقت ازالے کیلیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ گھر گھر جا کر آلائشیں اٹھائیں گی
تمام ضلعی میونسپل کارپوریشنز کا عملہ چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے اپنی حدودسے آلائشوں کو اٹھائے گا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ۔ فوٹو: شاہد علی/ایکسپریس
عیدالاضحی کے موقع پر بلدیاتی اداروں نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان نے عیدالاضحیٰ کے تینوں دن عوام کی شکایات کے بروقت ازالے کیلیے بلدیہ شرقی یونین کونسلوں کے سیکریٹریز کو بلدیہ شرقی کے افسران و عملے سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انھوں نے اجلاس کے دوران یوسی سیکریٹریز اور ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی ،ڈائریکٹر کمپلینٹ فاروق سومرو اور دیگر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام یوسی سیکریٹریز ڈائریکٹر کونسل اور ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل کے ساتھ مکمل کو آرڈینیشن میں رہیں اور اپنے علاقے میں آلائشوں کے حوالے سے شکایات سے بروقت آگاہ کرتے رہیں تاکہ متعلقہ افسران تک شکایات کے ازالے کیلیے بروقت کارروائی کی جاسکے۔
واضح رہے کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کی شکایات کے بروقت ازالے کیلیے یوسی کی سطح پر تشکیل دی گئی ہیں جوکہ گھر گھر جا کر آلائشیں اٹھائیں گی، عوام اپنی شکایات کے لیے بلدیہ شرقی کے مرکز شکایات کے رابطہ نمبر 99230355-9 پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں، بلدیہ کورنگی کے تحت عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگانے اورضلع میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
ضلع کورنگی کی حدود میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلیے ضلع کورنگی کے تینوں زونز میں شکایتی مراکز قائم کردیے گئے جہاں موصول ہونے والی عوامی شکایات 15 منٹ کے اندر ازالے کے لیے اسپیشل ٹیم تعینات ہوگی شاہ فیصل زون کیلیے مرکزی کنٹرول روم کافون نمبر99248647اور 99248651،کورنگی زون کے لیے مرکزی کنٹرول روم کا فون نمبر99264419,99264416اور فیکس 3509626اور لانڈھی زون کے لیے مرکزی کنٹرول روم کا فون نمبر 35035729ہیں ،مذکورہ زون میں رہائش پذیر عوام آلائشوں کے حوالے سے اپنی شکایات ان نمبروں پر درج کراسکتے ہیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیرطارق حسین مغل نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، اِن خیالات کا اظہار انھوں نے سابق اراکین اسمبلی ساجد احمد ، وقار حسین شاہ،ندیم رازی کے ہمراہ ملیر زون میںعیدالضحیٰ کے حوالے سے اجلاس میں اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں بتایاکہ آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلیے تمام مشینری اور گاڑیاں تیار ہیں، کنٹی جنسی پلان کے تحت ملیر زون میں دو کلکشن پوائنٹس ریلوے پھاٹک ماڈل کالونی یوسی 1 اورمحمدی گراؤنڈاے ایریا یوسی 2 میںبنائے گئے ہیں جبکہ آلائشیں اٹھاکر ٹھکانے لگانے کیلیے کھوکھراپارندی کنارہ میں ٹرنچ بنائی گئی ہے، سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے اس موقع پر کہا کے ایمرجنسی کنٹرول روم عوام کے لئے 24 گھنٹے کھلا رہے اور تینوں شفٹوں میں افسران و ملازمین تعینات کیے جائیں۔
بلدیہ جنوبی کی جانب سے داؤدی بوہرہ جماعت کی عید قرباں کے دونوں دن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے بلدیہ جنوبی کے سینٹری اسٹاف نے بوہرہ پیر،طاہری مسجد صدر،بوہری بازار،فیض حسینی کمپاؤنڈ ایم اے جناح روڈ،عیسی مسجد جماعت خانہ پان منڈی،ایس ٹی سیف الدین روڈ،صالح مسجد طیب جی روڈ،سیفی نگر ستارہ مارکیٹ،کیمبل اسٹریٹ،حسرت موہانی روڈ،چاکیواڑہ،لیاری سمیت دیگر علاقوں اورسڑکوں سے آلائشوں کو اٹھا کر ڈمپنگ گراؤنڈ تک پہنچایاجبکہ تنگ گلیوں اورکمپاؤنڈ سے ٹرالیوں کی مدد سے آلائشوں کو اٹھایا گیا،اجتماعی قربان گاہوں اورجماعت خانوں میں کی گئی قربانی کے بعد ان مقامات کو فنائل سے دھلواکر وہاں ٹینکر کے ذریعے خوشبودار اسپرے کیا گیا،ایڈمنسٹریٹرمیر فاروق لانگو نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ان علاقوں کا دورہ کرکے آلائشیں اٹھانے کے کام کی نگرانی کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی سجادحسین عباسی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے مو قع پرآلائشیں اُٹھانے وٹھکانے لگانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
آلائشوں کو اُٹھانے کیلیے مجموعی طورپر 7 ہزار افرادپر مشتمل عملہ حصہ لے گا، شہر کے 18 مختلف مقاما ت پر50 سے زائد گڑھے (خندقیں) کھو دے گئے ہیں جن میں15 لاکھ آلائشوں کودفن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ، آلائشیں اُٹھانے کے عمل میں4000 چھوٹی بڑی گاڑیوں اور مشینری کواستعمال کیا جائے گا، تمام اداروں نے فوکل پرسن مقرر کیے ہیں شہری ٹیلی فون پر شکایات درج کراسکیں گے جس افسر یا عملے کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیاگیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کی دوپہر شہر کے چھ اضلاع کا دورہ، آلائشیوں کو اُٹھانے کے لیے کھودے گئے گڑھوں کا معائنہ اور انتظامات کا جا ئزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم بھی موجود تھے،دورے کے دوران ضلعی ایڈمنسٹریٹرز نے انتظامات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ان کے ضلع میں آلائشیوں کو اُٹھانے کے لیے تیزی کے ساتھ اقدامات کیے جائیں گے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،ضلعی ایڈمنسٹریٹرز نے بتایا کہ ان کے اضلاع میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو دفن کر نے کے لیے زون کی سطح پر انتظام کیا گیا ہے، کھو دی گئی ہر خندق تقریباً300 فٹ لمبی اور 15 فٹ گہری ہے ۔
آلائشیوں کو دفن کرنے کے فوری بعد مٹی ڈال دی جائے گی لہٰذاتعفن پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی نے کہا کہ تمام ضلعی میونسپل کارپوریشنز کا عملہ چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے اپنی حدودسے آلائشوں کو اٹھائے گا اور انھیں کلیکشن پوائنٹ تک پہنچائے گا جہاں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے خندقوں تک پہنچایا جائے گا۔
انھوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے دنوں میں وہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ آلائشیں اُٹھانے کے عمل کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے جبکہ صفائی ستھرائی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کے ایم سی اور ڈی ایم سیز مل کر باہمی رابطے کو مضبوط بنا کر صفائی کے عمل کو یقینی بنائیں گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ آلائیشیں کچرا کنڈیو ں یا برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں میں نہ ڈالیں بلکہ کھلی جگہوں پر نمایاں طور پر رکھیں، انھوں نے کہا کہ آلائشوں کو اُٹھانے کے کام میں وسائل کا کوئی مسئلہ نہیں، حکومت سندھ کا مکمل تعاون اور سر پرستی موجود ہے ، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اس آپریشن کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x37p984_kmc-eidulazha_news