سیاحت و تجارت کے فروغ کے لیے سارک ایئرلائن بنانے پر غورشروع
سری لنکا میں کانفرنس طلب،نام سارک ایئر لائن رکھنے کی تجویزبھی شامل ہے،اقبال تابش
کانفرنس میں کلائیمنٹ چینج کے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر مونا سنگھے خصوصی شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل
سارک ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کے لیے سارک ایئر لائن بنانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں سری لنکا میں کانفرنس طلب کرلی گئی، سارک چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری نے رواں ماہ کے آخر میں 30ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں تین روزہ کانفرنس طلب کی ہے ،جس میں سارک ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ ایئر لائن شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اس ایئر لائن کا نام بھی سارک ایئر لائن رکھے جانے کی تجویز ہے۔ اس ایئر لائن کے ذریعے ایک دن میں سارک کے ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کی سہولت کی تجویز بھی شامل ہے۔
اس حوالے سے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکریٹری اقبال تابش نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہی آرگنائز کر رہی ہے جس میں سارک ممالک کے سرکاری، تجارتی اور ماہرین سمیت دیگر شرکت کریں گے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کانفرنس میں سارک ایئر لائن بنانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سارک ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی تجاویز پیش کی جائیں گے تاکہ سارک ممالک کے شہریوں کو کم قیمت پر سیاحتی سہولتیں میسر آ سکیں۔ کانفرنس میں کلائیمنٹ چینج کے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر مونا سنگھے خصوصی شرکت کریں گے۔