ملالہ پرحملہ ڈرامہ اورصلیبی سازش کاحصہ ہے القاعدہ

لڑکیوں کی تعلیم نہیں،سیکولرنظام تعلیم کے خلاف ہیں،انصاراللہ ویب سائٹ پربیان

لڑکیوں کی تعلیم نہیں،سیکولرنظام تعلیم کے خلاف ہیں،انصاراللہ ویب سائٹ پربیان. فوٹو اے ایف پی

القاعدہ سے منسلک ویب سائٹ نے ملالا یوسفزئی پر حملے کو محض ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسلمانوں کے خلاف عالمی صلیبی سازش کا حصہ ہے ۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انصار اللہ نامی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ القاعدہ لڑکیوں کی تعلیم نہیں بلکہ سیکولر نظام تعلیم کے خلاف ہے ۔ بیان میں پاکستانی اور عالمی میڈیاکو بھی ملالا کی بھرپور کوریج پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احسان اللہ ا حسان کو تحریک طالبان کا ترجمان تسلیم کرکے ملالا پر حملہ کی ذمے داری سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

ویب سائٹ کے مطابق سوات آپریشن کے دوران ایک یہودی فلمساز ایڈم بی ایلک ملالا کے گھر قیام پذیر رہا ۔ ملالا اور اس کا والد امریکی سفارتکار ، وزیر خارجہ اور فوجی افسروں سے بھی ملے اور انہیں علاقے کو طالبان سے پاک کرنے کی ترغیب دی ۔ بیان کے مطابق ملالا پر حملے کے خلاف ردعمل فطری ہے تاہم حملے کے پیچھے خفیہ ہاتھ کارفرما ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story