30 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کرینگےانتظامات مکمل
1400شخصیات شاہی مہمان ہونگی،حج آپریشن مکمل،ایک لاکھ 80ہزارعازمین کوپہنچادیاگیا
مقدس مقامات پرعازمین حج کے تحفظ کیلیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کردیے گئے۔ فوٹو: فائل
پاکستان سے ایک لاکھ 80ہزارعازمین حج کو حجازمقدس پہنچانے کاحج پروازوں کاآپریشن مکمل ہوگیا ہے۔
جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے30 لاکھ مسلمان رواں سال حج کی سعادت حاصل کر یںگے، 5 روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز بدھ 24اکتوبر اور رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 25 اکتوبرکوہوگا۔ ہفتے کو اسلا م آباد اورکراچی سے آخری 2 پروازیں عازمین حج کولے کرسعودی عرب روانہ ہوئیں جس کے بعد حج پروازوںکاآپریشن مکمل ہوگیا۔اس دوران کل283 پروازیں چلائی گئیں جن میں پی آئی اے کی 149، شاہین ایئرلائن80 اورسعودی ایئرلائن کی54 پروازیں شامل ہیں۔پاکستان سے حج پروازوںکاآغاز بدھ 19 ستمبر سے ہوا تھا جبکہ حجاج کرام کی واپسی بدھ31 اکتوبر سے شروع ہوگی۔
اے پی پی کے مطابق اب تک15 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے 1400شخصیات شاہی خاندان کی دعوت پرحج کر یںگی رواں سال عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، مقدس مقامات پرعازمین حج کے تحفظ اورکسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشتگردی فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن حماد نے بتایاکہ فورس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔سعودی محکمہ شہری دفاع کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سعد الطوارجی نے بتایاکہ شہری دفاع کامحکمہ حج آپریش میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیارہے۔