کراچیبرآمدی کنسائنمنٹس کی ترسیل کرنیوالے ٹریلرزکی ہڑتال
ہڑتال کنٹینرہینڈلنگ کے ناقص نظام،گرائونڈنگ میں تاخیرومطلوبہ جگہ نہ ہونے کے باعث ہوئی
ایک ہزارسے زائدٹریلرزکی نیٹی جیٹی پل تک طویل قطاریں،برآمدی سرگرمیاں معطل ہوگئیں. فوٹو رائٹرز
PESHAWAR:
کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) کنٹینرہینڈلنگ کے ناقص نظام، گرائونڈنگ میں تاخیراورمطلوبہ جگہ نہ ہونے کے باعث برآمدی کنسائنمنٹس کی ترسیل کرنیوالے ٹریلرز نے ہفتے کی شب اچانک ہڑتال کردی۔
جسکے نتیجے میں کے آئی سی ٹی کے توسط سے برآمدی کنسائمنٹس سے لدے 1000 سے زائد ٹریلرزکی ٹرمینل سے نیٹی جیٹی پل تک طویل قطارلگ گئی اورٹرمینل کے ذریعے برآمدی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل میں مطلوبہ جگہ کی عدم دستیابی اورناقص انتظامی امورکے باعث برآمدی کنسائنمنٹس کے حامل کنٹینربردار ٹرالرزکوبندرگاہ میں داخل ہونے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔
کے آئی سی ٹی کے گیٹ پر برآمدی کنسائنمنٹس کے کنٹینرزسے لدی گاڑیاں کوکئی کئی گھنٹے تک کھڑی رہنے کے باوجودپورٹ کے اندرداخلے کی اجازت نہیں ملتی ،کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل کی حدودمیں شام 6بجے کے بعد ڈکیتیوں کی وارداتیں روزمرہ کا معمول بن گئی ہیں جس کی وجہ سے بیشترٹرانسپورٹرز،ڈرائیورزاور کلینرزاپنی قیمتی اشیاسے محروم ہوچکے ہیں،ان حالا ت کے پیش نظرٹرانسپورٹرنے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کی انتظامیہ کیخلاف ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے تمام درآمدی وبرآمدی کنسائنمنٹس کی ترسیل روک دی ہے۔
کسٹم ایجنٹس کے نمائندوں نے کے آئی سی ٹی انتظامیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ نے تاحال کنٹینرہینڈلنگ کی استعدادمیں اضافہ نہیںکیاہے جس کی وجہ سے نہ صرف برآمدکنندگان بلکہ کسٹم ایجنٹس اورمتعلقہ ٹرانسپورٹرزکوطویل دورانیے سے مشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے،کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر روزآنہ سیکڑوں کی تعدادمیں برآمدی کنسائنمنٹس کی ہینڈلنگ اور کلیئرنس ہوتی ہے اورٹرانسپورٹرکی ہڑتال کے باعث سیکڑوں کی تعدادبرآمدکیے جانے والے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس اور مقررہ مدت میں ترسیل کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل کی انتظامیہ کی غلط پالیسوںکے باعث التواکاشکارہوجائے گی جس سے برآمدکنندگان کوبھاری نقصانات اورملک قیمتی زرمبادلے سے محروم ہوناپڑے گا۔