پاکستان میں نشے کے عادی افراد کی تعداد 70لاکھ سے بڑھ گئی
اگلے10سال میں یہ تعداد1.5کروڑ سے بھی تجاوز کر جائے گی، حکومت خاموش تماشائی بنی ہے
آفتاب اقبال کا ’خبردار‘ میں انکشاف، پروگرام آج رات11:05منٹ پر ایکسپریس نیوز پر نشر ہو گا :فوٹو فائل
پاکستان میں نشے کے عادی افراد کی تعداد70لاکھ سے تجاوزکر چکی ہے۔
اس بات کا انکشاف آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام خبردارمیں کیا۔ انھوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اگلے 10 سال میں یہ تعداد 1.5کروڑسے تجاوزکرجائے گی اور حکومت ایک خاموش تماشائی کاکردار اداکر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کوچاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو چیک کرتے رہیں کہ وہ جیب خرچ زیادہ کیوں مانگ رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ کھلے سگریٹس پر پابندی عائدہونی چاہیے۔
اسکول اور کالجزکے قریب سگریٹ پان کی دکانیں ممنوعہ قرار دی جائیں۔ اس حوالے سے میڈیا کے کردارپر بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ میڈیاکے ذریعے منشیات کے مہلک اثرات کے بارے میں آگائی فراہم کی جائے ۔ یہ پروگرام آج رات11.05منٹ پر ایکسپریس نیوز پر نشر ہو گا۔