ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایاز صادق اور علیم خان کو نوٹسز جاری
بڑے بل بورڈز اور بینرز اتروا دیے جائیں، الیکشن کمیشن کی ڈی سی او اور سی سی پی او کو ہدایت
ضلعی انتظامیہ نے این اے122میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے بڑے بڑے بینرز اور فلیکس اتارنے کا آغاز کر دیا۔ فوٹو: فائل
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن کیلیے انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزم پر ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کو نوٹس جاری کر دیا اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کی دستاویزات اور گوشوارے جمع کرائیں۔
ریٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی سی او اور سی سی پی او کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بل بورڈز اور بینرز اتروا دیے جائیں۔
الیکشن کمیشن کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے این اے122میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے بڑے بڑے بینرز اور فلیکس اتارنے کا آغاز کر دیا۔ دسری جانب گڑھی شاہو میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہورڈنگز اور پینافلیکسز اتارنے پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے افسران اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،کارکنوں نے آپریشن میں شریک پی ایچ اے کی گاڑیوں کے ٹائروں کی ہوا بھی نکال دی۔