جھنگ اور چنیوٹ میں محرم الحرام کے دوران فوج طلب کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد: جھنگ اورچنیوٹ میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد کے 2 اضلاع جھنگ اورچنیوٹ کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے حساس اضلاع قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے پیش نظرفوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فوج کے دستے یکم محرم سے یوم عاشورکے بعد تک ڈیوٹی دیں گے جس کے لیے جھنگ میں فوج کی 4 اور چنیوٹ کے لئے 1 کمپنی مانگی گئی ہے۔