خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی شہریوں نے پکڑلیا

بائیک گرتے ہی ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی مگر ایک بائیک سوار نے ہمت کا مظاہرہ کرکے اسے پکڑلیا


ویب ڈیسک May 04, 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں خاتون سے موبائل چھیننے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 28 اپریل کی ناکام واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، موٹر سائیکل سوار ملزم نے خاتون سے موبائل چھینا لیکن بھاگنے کی کوشش کرتا ہوا ملزم موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گرگیا۔

[video width="476" height="850" mp4="https://c.express.pk/2024/05/whatsapp-video-2024-05-04-at-2.17.10-pm-1714821292.mp4"][/video]

ملزم کے گرتے ہی خاتون نے لپک کر موبائل فون اٹھالیا اور ملزم نے بائیک اٹھا کر فوراً بھاگنے کی کوشش کی مگر واقعے کو دیکھنے والے ایک بائیک سوار نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ملزم کو عین اسی وقت پکڑلیا جب وہ بائیک لے کر بھاگنے ہی والا تھا۔

بعدازاں دیگر لوگ بھی جمع ہوگئے اور ملزم کو پکڑ لیا کر زدو کوب کیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کی شناخت اِرج کالا کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے