زید حامد کی سزا معاف سعودی جیل سے رہائی کے بعد وطن پہنچ گئے
پاکستانی حکام کی کوششوں کے باعث زید حامد کی سزاکومعاف کرکے رہاکیاگیاہے، سفارتی ذرائع
پاکستانی حکام کی کوششوں کے باعث زید حامد کی سزاکومعاف کرکے رہاکیاگیاہے، سفارتی ذرائع۔ فوٹو : فائل
سعودی عرب میں سزاکاٹنے والے تجزیہ کار زیدحامدرہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اﷲ نے زیدحامدکی رہائی کی تصدیق کردی ۔
قاضی خلیل اﷲ نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمنظورالحق کے حوالے سے بتایا کہ زیدحامد کوسعودی عرب کی جیل سے رہا کر دیاگیاہے، سعودی حکام نے ابھی صرف رہائی کی تصدیق کی لیکن انھوں نے ان پرلگائے گئے الزامات سے متعلق نہیں بتایا۔
زیدحامدکی ویب سائٹ براس ٹیک کے فیس بک پیج پرپیغام میں ان کی پاکستان آمدکی تصدیق کی گئی ہے۔ پیغام میں دعویٰ کیاگیاہے کہ زیدحامدپرعائدچارجز ثابت نہیں ہوسکے، وہ واپسی کے بعدآرام کررہے ہیں اس لیے ان کے موبائل فون بند ہیں، وہ کچھ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارناچاہتے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی کوششوں کے باعث زید حامد کی سزاکومعاف کرکے رہاکیاگیاہے، زید حامد کو 4 ماہ قبل جون میں سعودی عرب میں حراست میں لیاگیاتھا اور ان پرمدینہ منورہ میں سعودی حکام کیخلاف تقریرکرنے کاالزام عائدکیاگیاتھا۔ میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیاگیاتھاکہ زید حامد کو 8 سال قیداور ایک ہزارکوڑے مارنے کی سزادی گئی۔