نیو کراچی صنعتی ایریا فیکٹری میں آتشزدگی
آگ کے باعث ہونے والے نقصان کی حتمی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا
آگ کے باعث فیکٹری میں رکھے تولیہ کے تقریباً 300 بورے خاکستر ہوگئے. فوٹو: فائل
نیو کراچی صنعتی ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12/C میں واقع شہریار ٹاولز میں گذشتہ روز آگ لگ گئی ،آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے ،اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچ گئے ۔
فائر بریگیڈ کے مطابق دو منزلہ عمارت کے گرائونڈ فلور پر آگ لگی تھی،آگ کے باعث فیکٹری میں رکھے تولیہ کے تقریباً 300 بورے خاکستر ہوگئے،فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں 5 گاڑیوں اور ایک بائوزر نے حصہ لیا جبکہ تقریباً4گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا ، آگ کے باعث ہونے والے نقصان کی حتمی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔