ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان ہلاک 3 زخمی ہوگئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیرشاہ پل پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد شمیم بی بی ، ثمر بی بی اور بہار گل زخمی ہوگئے
متوفیان مویشی منڈی سے واپس آرہے تھے کہ عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انھیں کچل ڈالا. فوٹو: فائل
سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔
سچل پولیس کے مطابق متوفیان کی شناخت 25 سالہ محمد فرحان اور 18 سالہ محمد فاروق کے نام سے ہوئی ، متوفیان مویشی منڈی سے واپس آرہے تھے کہ عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انھیں کچل ڈالا ، متوفیان گلشن اقبال بلاک 13-D میں لیموں گوٹھ کے رہائشی تھے ،سچل پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مزدور تھے ، علاوہ ازیں ریسکیو ذرائع کے مطابق شیرشاہ پل پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد شمیم بی بی ، ثمر بی بی اور بہار گل زخمی ہوگئے۔