ہاکی اور اسکواش میں زوال پر سابق کھلاڑی فکرمند
اسباب جان کر بہتری کے لیے سب کوملکر کام کرنا ہوگا، اصلاح الدین و جہانگیر خان
اسباب جان کر بہتری کے لیے سب کوملکر کام کرنا ہوگا، اصلاح الدین و جہانگیر خان۔ فوٹو: فائل
ہاکی اور اسکواش میں زوال پر سابق کھلاڑی فکرمند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دونوں کھیلوں میں بے مثال کامیابیوں کے بعد تنزلی کی جانب گامزن ہونا لمحہ فکریہ ہے، زوال کے اسباب جانتے ہوئے سب کو بہتری کیلیے کام کرنا ہوگا۔
سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین صدیقی نے کہاکہ ہاکی میں ہر ٹائٹل جیتنے والی قومی ٹیم ورلڈ کپ اور اولمپک کیلیے بھی کوالیفائی نہ کرسکی جبکہ اسکواش میں بھی ہمارے کھلاڑی ورلڈ ٹائٹل سے بہت دور نظر آتے ہیں اور ان کی رینکنگ انتہائی کم ہے،کھیلوں میں زوال کے اسباب جاننے اور ان کو دور کرنے کے لیے مختلف فیڈریشنز کے عہدیداروں، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت کو مل جل کر کام کرنا چاہیے، پی او اے کی جانب سے پاکستان میں اسپورٹس ڈیولپمنٹ پر سیمینارمنعقد کرنا ایک اچھی کاوش ہے لیکن اس پر عمل در آمد ہونا چاہیے، ہاکی کے کھیل میں بہتری لانے اور دوبارہ ورلڈ ٹائٹلز حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کے ساتھ بجٹ میں اضافہ کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کوکھیل میں بہتری لانے کیلیے ابھی وقت دینے کی ضرورت ہے، ان کو زیادہ سے زیادہ مالی سپورٹ بھی ملنی چاہیے۔ ہاکی کے کھیل میں بہتری کیلیے ابھی چار سے پانچ سال کا وقت لگے گا۔ اسکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان نے کہاکہ پی او اے کی جانب سے پاکستان میں اسپورٹس ڈیولپمنٹ پر سیمینار منعقد کروانا خوش آئند ہے لیکن بہتری تو اس پروگرام پر عمل در آمد کرنے سے ہی آئیگی۔ انھوں نے کہا کہ میرٹ اور احتساب کا سسٹم قائم کرنا بہت ضروری ہے۔ جہانگیر خان نے کہاکہ چیمپئنز بنانے کیلیے کھلاڑیوں پر سرمایہ خرچ کرنا پڑیگا ۔