گھی اور تیل فیکٹریوں کو خام تیل کی سپلائی بحال ہوگئی
ٹینکرز مالکان اور وناسپتی انڈسٹری میں تنازع طے،16روز سے جاری ہڑتال ختم.
ٹینکرز مالکان اور وناسپتی انڈسٹری میں تنازع طے،16روز سے جاری ہڑتال ختم. فوٹو: پی پی آئی/فائل
عیدقرباں پر گھی تیل کی قلت کا خدشہ ٹل گیا ہے۔
خوردنی تیل سپلائی کرنے والے ٹینکرز مالکان اور وناسپتی انڈسٹری میں تنازع طے پانے کے بعد 16روز سے جاری ہڑتال ختم کردی گئی ہے، آل پاکستان ایڈایبل آئل ٹینکرز اونرز نے مخصوص گروپ کے ذریعے سپلائی پر اعتراض کرتے ہوئے گھی تیل فیکٹریوں کو سپلائی معطل کردی تھی جس سے ملک میں گھی تیل کی قلت کا خدشہ سرابھار رہا تھا۔
تاہم گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملیر کے دفتر میں فریقین کے درمیان ہونے والے نئے معاہدے کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ہے، پاکستان ایڈایبل آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان کے مطابق وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ایک ٹرانسپورٹرز کے ایک مخصوص گروپ سے معاہدہ کرکے سیکڑوں دیگر ٹرک مالکان کو روزگار سے محروم کردیا تھا جس پر ہڑتال کی گئی گذشتہ روز وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے ہونے والے معاہدے میں مخصوص گروپ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور اب کسی مخصوص گروپ کے بجائے سپلائی کے لیے کنٹریکٹ کی پرچی پاکستان ایڈایبل آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے نام پر جاری کی جائیگی، ہڑتال کے خاتمے کے اعلان کے فوری بعد پورٹ قاسم سے ملک بھر میں خوردنی تیل کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔