ذاتی وجوہات کے سبب مائیکل ہسی کی چیمپئنز لیگ سے واپسی
چنئی پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی
مائیکل ہسی کو پورے ایونٹ میں صرف ایک میچ کھلایا گیا۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
آسٹریلوی بیٹسمین چنئی سپرکنگز کی جانب سے چیمپئنز لیگ کا آخری میچ کھیلے بغیر ہی وطن واپس لوٹ گئے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کو ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت گھر لوٹنا پڑا ہے۔ چنئی پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تاہم اس نے پیر کو یارکشائر کے خلاف آخری میچ کھیلا، دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکل ہسی کو پورے ایونٹ میں صرف ایک میچ کھلایا گیا، جس میں انھوں نے سڈنی سکسرز کے خلاف صرف 16 رنز بنائے تھے۔