چیمپئنز لیگ ٹی 20 دہلی ڈیئرڈیولز نے پرتھ کوٹائٹل کی دوڑ سے باہرکردیا

ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 5وکٹ پر 121رنز بنائے

مورن مورکل نے 3 اور اجیت اگرکارنے 2 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے۔ فوٹو: گیمرز اینڈ ای ویب سائٹ

KARACHI:
چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 میں دہلی نے پرتھ سورچرز کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔


ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 5وکٹ پر 121رنز بنائے، شان مارش39، سائمن کیٹچ34اور مچل مارش20رنز بنانے میں کامیاب رہے،مورن مورکل نے 3 اور اجیت اگرکارنے 2 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے، آئی پی ایل فرنچائز نے ہدف 19.3 اوورز میں7وکٹ پر حاصل کرلیا، سہواگ نے 52 کی اننگز کھیلی جبکہ کیون پیٹرسن 9رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے۔
Load Next Story