نیب نے 8فیصدسروسزٹیکس پرکمیٹی کی رپورٹ طلب کرلی
ایف بی آرکوخط،رپورٹ فائنل ہونے پراتھارٹی کی منظوری سے کاپی بھجوادی جائیگی،حکام
ایف بی آرکوخط،رپورٹ فائنل ہونے پراتھارٹی کی منظوری سے کاپی بھجوادی جائیگی،حکام. فوٹو: فائل
قومی احتساب بیورو(نیب) نے سروسز انڈسٹری پر عائد8 فیصد کم ازکم ٹیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کی رپورٹ طلب کرلی۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد علی کی جانب سے چیئرمین ایف بی آرکو لیٹر لکھا گیا ہے کہ کم ازکم ٹیکس کا مسئلہ حل کرنے کیلیے کمیٹی کی جانب سے سفارشات پر مبنی جو حتمی رپورٹ تیار کی جائے اس کی ایک کاپی نیب کو بھی فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے بجٹ میں سروسز انڈسٹری پر 8 فیصد کم ازکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس پر سروسز انڈسٹری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور معاملے کو حل کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیوہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی تھی جس نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی اجلاس کیے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاسوں میں سروسز سیکٹر نے کم ازکم ٹیکس کی شرح 1فیصد تک کم کرنے کی تجویز دی تھی تاہم ایف بی آر کی جانب سے یہ شرح 3 سے 5 فیصد کے درمیان مقرر کیے جانے کا امکان ہے، اس بارے میں کمیٹی نے اسٹیک ہولڈرز کا موقف سننے کے بعد اپنی سفارشات تیارکرناشروع کر دی ہیں، توقع ہے کہ جلد حتمی رپورٹ وفاقی وزیر خزانہ کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد حکومت کوئی فیصلہ کریگی۔
دستاویز کے مطابق نیب نے چیئرمین ایف بی آر سے لیٹر میں درخواست کی کہ کمیٹی رپورٹ کو جب حتمی شکل دے تو ایک کاپی نیب کوبھی بھجوائی جائے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لیٹر کا جائزہ لیا جا رہا ہے،رپورٹ فائنل ہونے پر مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کاپی نیب کو بھجوادی جائے گی۔