کریملن کپ ٹینس کیرولین ووزینسکی کی ٹائٹل فتح فائنل میں اسٹوسر ناکام

مینز ٹرافی آندریس سیپی کے نام رہی

ماسکو: ڈینش ٹینس اسٹار کیرولین ووزینسکی کریملن کپ تھامے مسکرارہی ہیں،فائنل میں اسٹوسرناکام رہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

سابق عالمی نمبرون کیرولین ووزینسکی نے کریملن کپ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔


انھوں نے فائنل میں ٹاپ سیڈ سمانتھا اسٹوسر کو6-2،4-6 اور7-5سے شکست دی، یہ ڈنمارک کی خوبرو پلیئر کے کیریئرکی20 ویں ٹائٹل کامیابی ہے، مینز ٹرافی آندریس سیپی کے نام رہی، انھوں نے تھامس بیلوسی کو زیر کرلیا، دوسری جانب تجربہ کار امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے لگسمبرگ ویمنز ٹینس کے فائنل میں رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو کو 6-2 اور 6-3 سے ہرادیا، یہ وینس کے کیریئر کا 44 واں ٹائٹل ثابت ہوا۔
Load Next Story