انڈر 19کرکٹ راولپنڈی کیخلاف کراچی بلوز77 پرڈھیر

پورٹ قاسم کے کلیم اللہ نے 151 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

سیالکوٹ نے جوابی اننگز میں 320رنز بناکر 152 کی سبقت حاصل کرلی. فوٹو: فائل

انٹر ریجن ڈیپارٹمنٹ انڈر19 سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد نے پشاورکو 5وکٹ سے ہرادیا۔


سیالکوٹ کیخلاف لاہور راوی کو مشکلات کا سامنا ہے، سیالکوٹ نے جوابی اننگز میں 320رنز بناکر 152 کی سبقت حاصل کرلی، لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ میں حیدر آباد نے کراچی وائٹس کے223 رنز کے جواب میں 210 رنزبنائے،سمیع روہی نے77 کی اننگز کھیلی، سعود شکیل نے5 اور شیراز حسین نے3 وکٹیں حاصل کیں،کراچی وائٹس نے دوسری باری میں 5 وکٹ پر108 رنز جوڑلیے، اسلام آباد میں پورٹ قاسم کی ٹیم کے355 رنز کے جواب میں کے آر ایل ٹیم نے پہلی اننگز میں4وکٹوں پر132 رنز بنائے ہیں۔

پورٹ قاسم کے کلیم اللہ نے 151 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، راولپنڈی میں میزبان ٹیم کیخلاف کراچی بلوز کو شکست کا خطرہ ہے، میچ کے آخری روز فتح کیلیے 207 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ دوسرے روز راولپنڈی کے222 کے جواب میں کراچی کی ٹیم صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی، حیفظ الرحمان اور عابد حسین نے4،4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ میزبان ٹیم نے دوسری باری116 رنز 7 وکٹوں پر ڈیکلیئرڈکرکے مہمان ٹیم کو 222 کا ہدف دیا ، دوسرے روز کے خاتمے تک کراچی بلو نے15رنزپر 3 وکٹیں گنوا دی ہیں، عابد حسین نے 2 شکار کیے۔
Load Next Story