معاشی پالیسیاں اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بناناہوں گی بلور

ڈیڑھ سال میں ریلوے کے حالات بہتر ہو جائیں گے، وفاقی وزیرریلوے

وزیرِ ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حکومت اور نجی شعبے کو مل کرکام کرناہوگاتاکہ تمام معاشی اہداف حاصل کیے جاسکیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرِ ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حکومت کو تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے معاشی پالیسیوں کو ازسرنوترتیب دینا اوران پالیسیوں کے مکمل نفاذکو یقینی بنانا ہوگا تاکہ حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔


انھوں نے کہاکہ موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت اور نجی شعبے کو مل کرکام کرناہوگاتاکہ تمام معاشی اہداف حاصل کیے جاسکیں یہ بات انھوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر بزنس ان اینڈ بزنس کیفے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پر کہی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر میاں ابوذر شاد اورمنیجنگ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔انھوں نے کہاکہ وہ جلد ہی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرکے تاجر برادری کو ریلوے کی بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریںگے ۔

وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلورنے کہا کہ ڈیڑھ سال میں ریلوے کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ بزنس ٹرین انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے لیے گیسٹ رومز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ریلوے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پلیٹ فام اور مین ہال کو ریلوے پولیس نے بم ڈسپوزل کی مدد سے چیک کر کے کلیئر کیا۔
Load Next Story