شنکرپرویش فلم کیلیے گانے پاکستانی گلوکاروں سے ریکارڈکروائینگے
ظہیر،علی شیراورمسرت عباس کی آوازیں جاندارہیں،آڈیشن کے لیے جلد پاکستان آؤں گا
ظہیر،علی شیراورمسرت عباس کی آوازیں جاندارہیں،آڈیشن کے لیے جلد پاکستان آؤں گا ۔ فوٹو : جاوید یوسف / ایکسپریس
بھارتی فلم میکرشنکرپرویش سہگل نے اپنی فلم کے گیت پاکستانی گلوکاروں کی آوازمیں ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک طرف بھارتی چینل کے مقبول پروگرام 'سارے گاماپا' میں حصہ لینے والے پاکستانی نوجوان گلوکاروں سے گیت ریکارڈ کروائے جائیں گے تودوسری جانب کچھ نئے گلوکاروں کے آڈیشن بھی ہونگے۔ جب اس سلسلہ مین شنکرپرویش سے ممبئی رابطہ کیا گیا توانھوں نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ موسیقی کے میدان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف گائیکوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ ہندوستان میں آئے دن نوجوان گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں لیکن میں اپنی فلم میں پاکستانی گلوکاروں کی آوازیں شامل کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلہ میں بھارتی چینل کے ایک پروگرام میں حصہ لینے والے پاکستانی نوجوان گلوکارمجھے آج بھی یاد ہیں۔
ظہیرعباس ، علی شیراورمسرت عباس کی آوازیں بہت الگ اورجاندارتھیں۔ میں چاہتاہوںکہ اپنی فلم میں ان کی آوازمیں گیت ریکارڈ کروں اوردوسری طرف کچھ نوجوان گلوکاراؤں کے آڈیشن بھی ضرور کیے جائینگے تاکہ نئی آوازوں کوبالی ووڈ میں متعارف کروایا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے اس نئے پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے پاکستان آنا چاہتا ہوں اورجونہی میری مصروفیت میں کمی ہوگی تومیں لاہوراورکراچی میں قیام کرونگا اوراس دوران نوجوان گلوکاروں کے آڈیشن کیے جائیں گے۔