لینڈکمپیوٹرائزیشن کیلیے75ارب کااضافی قرضہ منظور

ورلڈبینک اورصوبائی حکومت میں آئندہ ماہ معاہدے پردستخط متوقع ہیں

عالمی بینک کے مالی تعاون کی بدولت شروع کیا گیا کمپیوٹرائزیشن آف لینڈریکارڈ کامنصوبہ پنجاب میں لینڈ ریکارڈ سے متعلق سروس ڈیلیوری میں معیاری تبدیلی لانے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عالمی بینک نے پنجاب میں لینڈکمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کیلیے 7.5ارب روپے کے اضافی قرض کی منظوری دیدی ہے ۔


آئندہ ایک ماہ کے دوران معاہدے پر دستخط متوقع ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ مال پنجاب کے ترجمان کاکہنا ہے کہ عالمی بینک کے مالی تعاون کی بدولت شروع کیا گیا کمپیوٹرائزیشن آف لینڈریکارڈ کامنصوبہ پنجاب میں لینڈ ریکارڈ سے متعلق سروس ڈیلیوری میں معیاری تبدیلی لانے، مالکان اراضی کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کومستحکم کرنے میں اہم کردار اداکریگا۔ منصوبے کے تحت اب تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں 25سروس سینٹرز کاقیام عمل میں لایا جاچکا ہے جبکہ545مواضعات کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجاچکاہے۔

ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی جانب سے اس منصوبے پر عملدرامد کی رفتار اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر عالمی بینک کی جانب 2.773ارب روپے کی مالی امداد جاری کی گئی تاہم منصوبے کی اہمیت اور پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام 36اضلاع تک پھیلادیاگیا۔ ایک اندازے کے مطابق پنجاب کے 5کروڑ 20لاکھ سے زائدمالکان اراضی کے کوائف کو کمپیوٹرائزڈکیا جائے گاجس کیلیے ورلڈ بینک نے 7.5ارب روپے کے اضافی قرض کی منظوری دی ہے۔
Load Next Story