تاجروں کاٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے حکومت سے تعاون کااعلان

ایف بی آر کے اعلیٰ افسران ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے حقیقی اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ بات چیت کیلیے تیارنہیں ہیں

انجمن تاجران کی جانب سے کہاگیاہے کہ ایف بی آرکی جانب سے صوبائی حکام سے تعاون کے ساتھ ساتھ تجارتی انجمنوں سے مل کرریجن کی سطح پر مشترکہ ایکشن کمیٹیاں تشکیل دینی چاہئیں. فوٹو: فائل

آل پاکستان انجمن تاجران نے اعلان کیاہے کہ ٹیکس نیٹ میںاضافے کیلیے ایف بی آرسے تعاون کیاجائے گا۔


ایک بیان میں انجمن تاجران کی جانب سے کہاگیاہے کہ ایف بی آرکی جانب سے صوبائی حکام سے تعاون کے ساتھ ساتھ تجارتی انجمنوں سے مل کرریجن کی سطح پر مشترکہ ایکشن کمیٹیاں تشکیل دینی چاہئیں تاکہ محاصل میںاضافے کیلیے میکنزم ترتیب دیاجاسکے۔ انجمن تاجران نے ایف بی آرکومشورہ دیاکہ تجارتی انجمنوںکی مدد سے ہول سیلرز اور ریٹیلرزکوٹیکس کی ادائیگی کی ترغیب دینے کیلیے مہم چلائی جائے تاکہ تاجر ٹیکس کوقومی فریضہ سمجھ کرباقاعدگی سے ٹیکس ادا کر سکیں۔

بیان کے مطابق ایف بی آر کے اعلیٰ افسران ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے حقیقی اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ بات چیت کیلیے تیارنہیں ہیں اوریہ بڑی وجہ جس کے سبب ٹیکس نیٹ میںاضافہ نہیںہورہا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مطابق لاہورمیںکئی تجارتی مراکزایسے ہیںجوٹیکس ادا نہیں کرتے تاہم ٹیکس وصول کرنے والے حکام ان سے غافل ہے۔اے پی اے ٹی نے ایف بی آرپرزوردیاکہ پہلے سے ٹیکس اداکرنے والے شہریوں پر مزید ٹیکسز کا دبائو بڑھانے کے بجائے ٹیکس نہ والے تاجروںاورعام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے اقدامات کرے۔
Load Next Story