خطے کے استحکام کیلیے مل کرکام جاری رکھیں گےگراسمین

شمالی وزیرستان میںآپریشن سے صاف انکارپرمارک گراسمین مایوس لوٹے،خبر ایجنسی

شمالی وزیرستان میںآپریشن سے صاف انکارپرمارک گراسمین مایوس لوٹے،خبر ایجنسی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان اور بھارت کیلیے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین مشترکہ دلچسپی کے بہت سے امور ہیں۔


جن میں دہشت گردی کا مقابلہ، مستحکم اور محفوظ افغانستان کا ساتھ دینا، منڈیوں تک رسائی و اقتصادی مواقع اور سویلین جمہوریت کو سپورٹ کرنا شامل ہیں ۔ یہ بات انھوں نے اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر اتوار کو امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہی ہے۔ مارک گراسمین نے افغان سیاسی عمل میں معاونت پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور بارڈر کوآرڈینیشن جاری رکھیں گے تاکہ خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور خطہ کو محفوظ، مستحکم اور خوشحال بنانے کیلیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ وزیرخارجہ حناربانی کھر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں دیانتدارانہ اور احترام پر مبنی تھیں ۔ ادھر آئی این پی کے مطابق پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع سے صاف انکار کے بعد مارک گراسمین مایوس واپس لوٹ گئے ہیں، امریکی نمائندے نے حناربانی کھراورآرمی چیف سے ملاقاتوں میں انہیںفوجی آپریشن پرقائل کرنے کیلیے ہرطرح کی کوششیں کیں۔
Load Next Story