ٹیکسٹائل مصنوعات پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح میں اضافہ
مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا ہے، ایف بی آر حکام
مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا ہے، ایف بی آر حکام ۔ فوٹو: فائل
CAIRO:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ریڈی میڈ گارمنٹس اور ویئرنگ ایپرل سمیت دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح میں0.24 فیصد سے 0.54فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔
اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈیوٹی ڈرابیک کی اضافہ شدہ شرح کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے لیے ایس آر او نمبر209(I)/2009میں ترمیم کی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی نوٹیفکیشن نمبر 979(I)/2015 میں بتایا گیاکہ100 فیصد کاٹن سے تیار کردہ بلیچ شدہ ریڈی میڈ گارمنٹس پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح 0.43فیصد سے بڑھا کر 0.81 فیصد جبکہ 100 فیصد کاٹن کی تیار کردہ ڈائی شدہ پرنٹڈ و جزوی طور پر پرنٹڈ ریڈی میڈ گارمنٹس پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح 0.90 فیصد سے بڑھا کر1.14 فیصد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پولیسٹر، اسٹیپل، فائبر اور کاٹن سے تیار ہونے والی بلیچ شدہ و بلینڈڈ گارمنٹس اور ویئرنگ ایپرل کے لیے ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح 0.35 فیصد سے بڑھا کر 0.82 فیصد جبکہ پولیسٹر، اسٹیپل فائبر اورکاٹن فائبر کے مکس میٹریل سے تیار ہونے والی ڈائی شدہ و پرنٹڈ اور جزوی طور پر پرنٹڈ ویئرنگ ایپرل و گارمنٹس پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح0.67 فیصد سے بڑھا کر1.21 فیصد کردی گئی ہے۔
اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر ممالک کی اشیا سے مقابلے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔