حصص مارکیٹ میں محدود سرمایہ کاری کے باعث 33400 کی حد بحال

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 35.28 فیصد زائد رہا اور 17 کروڑ 92 لاکھ حصص کے سودے ہوئے

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس92.95 پوائنٹس اضافے سے 33469.15 ہوگیا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اتارچڑھاؤاورغیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تجارتی سرگرمیاں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کی زد میں رہیں تاہم لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا سیزن شروع ہونے کی وجہ سے انویسٹرزکی محدودسرمایہ کاری کے سبب تیزی برقرار رہی ۔


جس سے 33400 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی جبکہ حصص کی مالیت میں مزید16 ارب52 کروڑ 45 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، کاروباری دورانیے میں غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، مقامی کمپنیوں اور دیگر آرگنائزیشنز نے 58 لاکھ41 ہزارڈالر کا انخلا کیا ، اس دوران میوچل فنڈز34 لاکھ28 ہزار، این بی ایف سیز 13 لاکھ20 ہزار اور انفرادی سرمایہ کاروں نے7 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس92.95 پوائنٹس اضافے سے 33469.15 ہوگیا۔

کے ایس ای30 انڈیکس47.32 پوائنٹس بڑھ کر 20095.73 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 160.33 پوائنٹس ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 35.28 فیصد زائد رہا اور 17 کروڑ 92 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 377 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں234 کے بھاؤ میں اضافہ، 122 کے دام میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story