کرس کینز کے چہرے سے شرافت کا نقاب ہٹنے لگاعادی فکسر قرار
لندن کی عدالت میں بھیانک چارج شیٹ پیش، فکسنگ، دھونس ، دھمکی، دولت اور طوائفوں کے گٹھ جوڑ کی داستان بیان
ونسنٹ کوبیٹ سے مارنے کی دھمکی، میک کولم کو بزنس ڈیل کے نام پر لاکھوں ڈالر دینے کی پیشکش کے الزامات عائد فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
جھوٹے بیان حلفی کیس میں کرس کینز کے چہرے سے شرافت کا نقاب ہٹنے لگا، سابق کیوی کرکٹر کے خلاف لندن کی عدالت میں بھیانک چارج شیٹ پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرس کینز کیخلاف لندن کی ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ میں ٹرائل جاری ہے، مقدمے کی سماعت کیلیے تشکیل دی جانے والی جیوری میں 4 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ساشا واس نے عدالت کو بتایا کہ کرس کینز ایک عادی فکسر ہیں جنھوں نے ایک دو بار نہیں بلکہ متعدد مرتبہ کھیل کے ساتھ کھلواڑ کیا، پراسیکیوشن اس بات کوثابت کرسکتی ہے کہ کینز کرکٹ چیٹنگ اور فکسنگ میں ملوث رہے، اس حوالے سے وہ ایک مقدمے میں حلف اٹھانے کے باوجود دروغ گوئی سے کام لے چکے ہیں۔یاد رہے کہ سابق آئی پی ایل چیئرمین للت مودی کیخلاف ہرجانے کے کیس میں کینز نے حلف اٹھاکر کہا تھا کہ وہ کبھی فکسنگ جیسے کاموں میں ملوث نہیں رہے۔
ان کا اس سے دوردور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ساشا واس نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے کرکٹ اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کینز ہرجانے کا کیس جیت کر سمجھے کہ انھوں نے چھکا لگایا ہے لیکن وہ دراصل باؤنڈری پر کیچ ہوگئے ہیں۔ ساشا نے جیوری کو بتایا کہ کینز انڈین کرکٹ لیگ میں چندی گڑھ لائنزمیں شامل تھے، انھوں نے وہاں پر کھلاڑیوں کو فکسنگ کیلیے استعمال کیا، سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی موجودگی میں کینز نے برینڈن میک کولم کو اس وقت فون کیا جب وہ دونوں کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل تھے۔
موجودہ کیوی قائد کو ایک لاکھ 80 ہزارڈالر فی میچ کے حساب سے رقم دینے کی پیشکش کی گئی، اس بارے میں پونٹنگ باقاعدہ گواہی دیں گے۔
ساشا نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کے ایک سابق کرکٹر لوونسنٹ، کینز کے ہاتھوں میں کھیلتے تھے، انھیں ہر میچ کے 50 ہزار ڈالر ملتے، ایک بار وہ غلطی سے زیادہ رنز بنا بیٹھے تو کینز غصے میں آپے سے باہر ہوگئے اور انھیں بیٹ سے مارنے کی دھمکی دی کیونکہ اس سے انھیں ڈھائی لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا تھا، ساشا نے جیوری کو بتایا کہ ونسنٹ کی اہلیہ بھی اس بارے میں گواہی دیں گی،بعض امپائرز بھی مشکوک معاملات کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔