خفیہ آئی بی فنڈکا استعمالن لیگ سپریم کورٹ جائے گی
سیاسی مقاصدکیلیے50کروڑ روپے نکلوائے جانے کے معاملے کیخلاف پٹیشن دائرکرنے کافیصلہ
قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی گئی،صدرزرداری نے پیسے استعمال کیے،ن لیگ کادعویٰ۔ فوٹو: فائل
MULTAN:
مسلم لیگ(ن)نے موجودہ دورحکومت میں انٹیلی جنس بیوروسے مبینہ طورپرسیاسی مقاصد کیلیے50کروڑروپے نکلوائے جانے کے معاملے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے کافیصلہ کرلیا۔
قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ن لیگ کے انتہائی ذمے دارذرائع کے مطابق موجودہ دور حکومت میں صدرزرداری کی جانب سے سیاسی مقاصدکیلیے انٹیلی جنس بیوروسے50 کروڑروپے نکلوائے گئے ہیں جنہیں سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا گیاہے اس لیے ہم نے اس سارے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔