حصص مارکیٹ بڑے پیمانے پر خریداری مزید374پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت38.88 فیصد زائدرہا اور مجموعی طور پر 24 کروڑ 89 لاکھ 19ہزار 280 حصص کا لین دین ہوا
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت38.88 فیصد زائدرہا اور مجموعی طور پر 24 کروڑ 89 لاکھ 19ہزار 280 حصص کا لین دین ہوا۔ فوٹو: آن لائن/فائل
آئل سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی 33500، 33600، 33700 اور 33800کی 4 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہو گئیں اور مارکیٹ سرمائے میں 81 ارب 42 کروڑ 27 لاکھ 82 ہزار9 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ روز مارکیٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ، پٹرولیم، توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کی، کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33960پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور منافع کے لیے فروخت کے باعث مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 374.03 پوائنٹس کے اضافے سے 33843.18 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 288.09 پوائنٹس بڑھ کر 20383.82پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 268.16 پوائنٹس کے اضافے سے 23673.77 اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 833.91 پوائنٹس بڑھ کر 57529.52پر بند ہوا، گزشتہ روز 399کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔
جن میں سے 263کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 110کمپنیوں کے نرخ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے دام میں استحکام رہا، مارکیت کا مجموعی سرمایہ 81ارب 42 کروڑ 27 لاکھ 82 ہزار 9روپے بڑھ کر 72 کھرب 33 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت38.88 فیصد زائدرہا اور مجموعی طور پر 24 کروڑ 89 لاکھ 19ہزار 280 حصص کا لین دین ہوا، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 43.60 روپے کے اضافے سے917.49روپے اورسفائر فائبر کے حصص کی قیمت 33.86 روپے بڑھ کر 711.16روپے ہوگئی۔
۔نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت55.77روپے کمی سے 1059.73 جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت33روپے کمی سے 942 روپے ہو گئی، جمعہ کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ87لاکھ46ہزار500 حصص کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے حصص کی قیمت1.5روپے کے اضافے سے36.72روپے جبکہ میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 1 کروڑ 68 لاکھ 95 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے حصص کی قیمت 2.18 روپے بڑھ کر 73.51روپے ہوگئی۔