جوڈیشل کمیشن پیسے لینے والوں کو نااہل قرار دے پرویز الٰہی
ن لیگ کے ہاتھ شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں آئیگا،ہمیں بھی پیشکش ہوئی رقم نہیں لی
بڑے میاں نے تندوروں میں اربوں پھونکے، چھوٹے جنگلہ بس سے صوبہ کنگلہ کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: این این آئی/فائل
مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ونائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں تاریخی فیصلے نے نام نہاد شریفوں کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
سپریم کورٹٰ سے درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کر کے 90ء کے انتخابات میں ایجنسیوں سے پیسے لینے والوں سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور قصور وار سیاستدانوں کو10 سال کیلیے نا اہل قرار دیا جائے۔ انھوں نے کنگرہ روڈ سبز پیر پر ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن عدالتی فیصلہ کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف کا سروے کرائے کہ پیسے لینے والے سیاستدان اور ان کی جماعتیں اب کہاں کھڑی ہیں؟میرے اورشہباز شریف کے کاموں کابھی سروے کرایا جائے۔
ن لیگ جھوٹے سروے کرا کے اکثریت ثابت کرنا چاہتی ہے، اصغر خان کیس پر سروے کرایا جائے تو ن لیگ کے ہاتھ شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں آئیگا،ہمیں بھی رقم لینے کی پیشکش ہوئی تھی مگر ہم نے انکار کر دیا۔پرویزالہی کاکہناتھاکہ بڑے میاں نے اربوں روپے سستی روٹی کے نام پر تندوروں میں پھونکے، اب چھوٹے میاں 90ارب روپے جنگلہ بس سروس کے نام پرخورد برد کر کے پنجاب کو کنگلہ کرنا چاہتے ہیں۔