وفاقی حکمرانوںنے کرپشن کے نئے ریکارڈ بنادیے شہبازشریف
علی باباچالیس چوروں نے قوم کوفاقوں پر مجبور کر دیا، خطاب،یوتھ فیسٹیول میں مختلف اسٹالزکا دورہ
علی باباچالیس چوروں نے قوم کوفاقوں پر مجبور کر دیا، خطاب،یوتھ فیسٹیول میں مختلف اسٹالزکا دورہ۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں جوگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈکوبھی مات دیں گے۔
تاہم کرپشن اور لوٹ مارکرنیوالوںکا یوم حساب قریب ہے پنجاب حکومت عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور وفاقی حکومت لوٹ مارکے ہمارا ماضی اورحال اس بات کا گواہ ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ قانون اورآئین کی بالادستی کا احترام کیا ہے جبکہ علی بابا چالیس چوروں نے صرف اپنا پیٹ بھرنے کی خاطرقوم کو فاقوں پرمجبورکردیا ہے۔ گزشتہ روز ایکسپوسنٹر میں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012 کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نہ صرف نوجوانوںکی فلاح وبہبودکیلیے متعدد انقلابی پروگرامز پر عملدرآمد کر رہی ہے۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے علی الصباح میٹرو بس پروجیکٹ کے مختلف روٹس کا اچانک دورہ کیا،انھوں نے حکام و ٹھیکیداروں کو کام کی رفتار مزید تیزکرنیکی ہدایت کی ۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی تکالیف کااحساس ہے میٹرو بس پراجیکٹ میںتاخیر برداشت نہیں کرونگا۔ وزیراعلیٰ آج ملتان میں کسانوں میںگرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت چابیاں تقسیم کریں گے اور یونیورسٹی سپورٹس گرائونڈ میں عوام سے خطاب کریں گے۔