شام میں خونریزلڑائی جاریمزید 55 افرادہلا ک ہوگئے

دمشق میں ایک تھانے کے باہردھماکے میں13 ہلاک،حراستہ میں9 افرادمارے گئے.

دمشق میں ایک تھانے کے باہردھماکے میں13 ہلاک حراستہ میں9 افرادمارے گئے. فوٹو: رائٹرز

شام میں اتوارکو بھی جھڑپوں،بم دھماکوں اوربمباری میںکم ازکم مزید 55 افراد ہلاک ہوگئے۔


13افرادصرف دمشق میں ایک تھانے کے باہرہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔حلب میں بھی بدستور لڑائی جاری رہی۔معرات النعمان میں بھی جھڑپیں ہوتی رہیں۔سرکاری فوج دمشق اورحلب کے درمیان سڑک کا رابطہ بحال نہ کرواسکی۔حلب میں بھی ایک کاربم دھماکاہوا جس میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔دمشق کے نواحی قصبے حراستہ میں ہونے ولی جھڑپوں میں ایک بچے اورتین باغی فوجیوں سمیت9 افراد مارے گئے۔

ادھراقوام متحدہ کے ایلچی لخدار براہیمی نے فریقین سے عیدالاضحیٰ پرپھرجنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ دمشق میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا وہ عیدکے بعد پھرشام آئیںگے ،اگران کی جنگ بندی کوقبول کرلیاگیاتووہ امن عمل کومزیدآگے بڑھانے کی کوشش کرینگے۔اس سے قبل انھوں نے صدربشارالاسدسے ملاقات کی۔ صدر بشارالاسد کاکہناتھاکہ وہ بیرونی مداخلت کے بغیرکی جانے والی امن کی ہرکوشش کوقبول کرنے کوتیارہیں۔
Load Next Story