کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 152پوائنٹس گرگئے

ٹر یڈ نگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 34279پوائنٹس پر جا پہنچا لیکن انڈ یکس 34000 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ٹر یڈ نگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 34279پوائنٹس پر جا پہنچا لیکن انڈ یکس 34000 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کرا چی اسٹاک مارکیٹ ایک روز بعد ہی مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈ یکس 34100پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 28ارب سے زا ئد روپے کی کمی ہوئی، تاہم کاروباری لین دین پیر کی نسبت 5کروڑ حصص زا ئد رہا۔ کرا چی اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی، ٹر یڈ نگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 34279پوائنٹس پر جا پہنچا لیکن انڈ یکس 34000 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا عمل مقامی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔ منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 152.07 پوائنٹس کی کمی ریکا رڈ کی گئی اور انڈ یکس 34183.85 پوائنٹس سے کم ہو کر 34031.78پوا ئنٹس پر آگیا۔ اسی طرح 122.65پو ائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20535.54 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈ یکس84پوائنٹس کمی سے 23890.27 پوائنٹس سے کم ہو کر 23805.76پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سر گر میاں ماند پڑ نے سے مارکیٹ کے سر مائے میں 28ارب 8کروڑ 49 لاکھ 78 ہزار 788 روپے کی کمی ریکا رڈ کی گئی جس کی نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب 99 ارب 50 کروڑ 55لاکھ 36 ہزار 50 روپے سے کم ہو کر 72 کھرب 71 ارب 42 کروڑ 5لاکھ 57ہزار 262 روپے رہ گیا۔

کرا چی اسٹاک ما رکیٹ میں منگل کو 23کروڑ 94لاکھ 39 ہزارحصص کا کاروبار ہوا اور ٹر یڈ نگ ویلیو 10 ارب روپے ریکا رڈ کیا گیا جبکہ پیر کو 19کروڑ 59لاکھ 13ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹر یڈ نگ ویلیو 9ارب روپے تک محدود دیکھا گیا تھا۔کرا چی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 394کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 223میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story