اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدرمستحکم
گزشتہ روز 10پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.75روپے سے بڑھ کر 27.85 روپے ہوگئی
گزشتہ روز 10پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.75روپے سے بڑھ کر 27.85 روپے ہوگئی ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر2پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید104.40روپے سے بڑھ کر 104.42روپے اور قیمت فروخت104.45روپے سے بڑھ کر104.47روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید104.40روپے اور قیمت فروخت104.60روپے پر برقرار رہی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کے روز روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید118روپے سے بڑھ کر118.40روپے او رقیمت فروخت119روپے سے بڑھ کر119.40 روپے پر جاپہنچی تاہم90پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید159.40روپے سے کم ہوکر 158.50روپے اور قیمت فروخت 160.40 روپے سے کم ہوکر159.50روپے پر آگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 10پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.75روپے سے بڑھ کر 27.85 روپے ہوگئی جبکہ یو اے ای درہم کی قدر5پیسے بڑھی اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت28.55روپے ہوگئی۔