وفاقی کابینہ میں توسیع اور وزرا کے قلمدان میں تبدیلی کا امکان

مزیدایک وفاقی وزیراور7 وزرائے مملکت کوشامل کیاجاسکتاہے، ذرائع

اعلان وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی پر متوقع، زیادہ کام کرنے والوں کوموقع دیا جائے گا فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع اور وزرا کے قلم دان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلم دان تبدیل کرنے کا اعلان وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی پر متوقع ہے، وفاقی کابینہ میں مزید ایک وفاقی وزیراور7 وزرائے مملکت کوشامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے پہلے بھی متعدد مرتبہ غور وغوض ہوچکا ہے اور اصولی فیصلہ بھی ہوا مگراس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کے پروگرام ملتوی ہوتے رہے ہیں اور اس مرتبہ پھرکابینہ میں توسیع اور عہدوں میں ردو بدل کرنے کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کی صورت میں پارٹی کے لیے زیادہ کام کرنے والے لوگوں کوکابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
Load Next Story