کینیڈاکی آرٹسٹ نے گڑیاکو ملالہ یوسف زئی کی شکل دیدی

اب لڑکیاں بریٹس ڈول کو رول ماڈل خواتین کے روپ میں دیکھیں گی، کینیڈین آرٹسٹ

اب لڑکیاں بریٹس ڈول کو رول ماڈل خواتین کے روپ میں دیکھیں گی، کینیڈین آرٹسٹ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ملالہ یوسف زئی اب گڑیاکے روپ میں نظر آئیں گی کیونکہ کینیڈین آرٹسٹ وینڈی ساوی نے دنیاکی چند با اثرخواتین کو بریٹس ڈول کے روپ میں ڈھال دیا۔


ان میں پاکستان کی کم عمر نوبل امن انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی اور مصنفہ جے کے رولنگ سمیت معروف خواتین شامل ہیں۔ وینڈی کاکہنا ہے کہ اب لڑکیاں بریٹس ڈول کو رول ماڈل خواتین کے روپ میں دیکھیں گی۔ ان کے مطابق یہ گڑیاں نوجوان لڑکیوں میں موجود صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ہوں گی۔

واضح رہے کہ طالبان نے اکتوبر 2012 میں ملالہ یوسفزئی کو اسکول سے گھر جاتے وقت سر میں گولی ماری تاہم خوش قسمتی سے ملالہ بچ گئیں اور اب پاکستان سمیت دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے پہلے سے زیادہ سرگرم ہیں۔
Load Next Story